the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹ کا سالانہ جلسہ۔ مولانا مفتی خلیل احمد کا خطاب
جڑچرلہ ۔ 21۔ دسمبر (اعتماد نیوز) دینی مدارس‘ اسلامی تعلیمات کی ترویج و اشاعت کے مراکز ہیں۔ تا قیامت مدارس اسلامیہ اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کا کام کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ نے کیا۔ وہ کل رات دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹ جڑچرلہ ضلع محبوب نگر کے سالانہ جلسہ دستار بندی حفاظ کرام و تقسیم اسناد و انعامات سے صدارتی خطاب کررہے تھے۔ یہ جلسہ بانی مدرسہ دارالعلوم حضرت محمد عبدالحق قادریؒ کے 65 ویں عرس شریف کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا۔ جلسہ میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا خواجہ سید غیاث الدین معینی اجمیری‘ مولانا مفتی محمد عظیم الدین صدر مفتی جامعہ نظامیہ‘ مولانا محمد خواجہ شریف قادری شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ‘ مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ‘ مفتی سید صغیر احمد نقشبندی نائب شیخ الحدیث‘ مولانا محمد ابراہیم حسینی القادری‘ مولانا محمد رضوان قریشی امام مکہ مسجد‘ حافظ صوفی شیخ محی الدین شطاری صوفی چمن‘ مولانا محمد محسن پاشاہ قادری نقشبندی جنرل سکریٹری جمعیۃ المشائخ ضلع محبوب نگر‘ غلام غوث ربانی صدر وقف کمیٹی محبوب نگر‘ حافظ محمد عثمان قادری قدیری نے شرکت کی۔ مولانا مفتی خلیل احمد نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دنیا میں عصری علوم کی بڑی بڑی



یونیورسٹیز ڈگریاں تو دے سکتی ہیں لیکن روزی روٹی کی ضمانت نہیں دے سکتیں جبکہ دینی علوم حاصل کرنے والے طالبان حق کی روزی روٹی کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے لی ہے۔ مولانا نے کہا کہ ساری دنیا میں کثرت سے پڑھی جانے والی کتاب قرآن مجید ہے۔ قرآن مجید کے ذریعہ کئی علوم ایجاد ہوئے۔ مفتی خلیل احمد نے اظہار تاسف کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلمان قرآن شریف کو بھول گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج مسلمانوں کی حالت قابل رحم ہوگئی ہے۔ حافظ سید رؤف علی قادری صدر مدرس دارالعلوم نے افتتاحی کلمات ادا کئے۔ انہوں نے بتایا کہ دارالعلوم کا قیام 1923 میں عمل میں آیا۔ 1924 میں باقاعدہ طور پر ہمہ وقتی دارالاقامہ کے ساتھ تعلیم کا آغاز کیا گیا۔ آج بھی جامعہ نظامیہ کی قدیم شاخ کے طور پر دارالعلوم تشنگان علم کی پیاس بجھارہا ہے۔ مفتی سید عبدالرشید گلبرگہ‘ مولانا محمد انوار اللہ خاں نظامی‘ مولانا خواجہ جعفر العابدین رضوی قادری‘ مولانا محمد حسیب نقشبندی نے بھی خطاب کیا۔ حافظ اعجاز‘ حافظ سلیم الدین‘ حافظ سید معین الدین‘ حافظ محمد نذیر‘ حافظ سراج الدین‘ حافظ سید احمد کی دستار بندی کی گئی اور اسناد دیئے گئے۔ عطار محمد عبدالقدوس نقشبندی جہانگیر پاشاہ نے انتظامات کی نگرانی کی۔ محمد حضرمی معتمد دارالعلوم نے شکریہ ادا کیا۔ مولانا سید غیاث الدین معینی اجمیری نے دعا کی۔ اس موقع پر شاہی جامع مسجد کی امامت و خطابت کے لئے مولانا حافظ محمد اسماعیل قادری کے تقرر پر ان کی گلپوشی اور شال پوشی کی گئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.